مرکز اور مہاراشٹر میں اقتدار میں شریک شیو سینا نے ایک بار پھر نوٹ کی
منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ
ملک کی پوری معیشت کو متاثر کرے گی۔شیو سینا
نے پارٹی کے ترجمان اخبار 'سامنا' کے آج کے اداریہ میں لکھا ہے کہ مسٹر مودی کسی کی بات سننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔انہوں نےنوٹ کی منسوخی پر فیصلہ کرنے سے پہلے ریزرو بینک کے گورنر کی بھی بات نہیں سنی۔